جامعہ کراچی کے طلبہ کی شامی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک

واک کا آغاز یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سے ہوا جس میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی


ویب ڈیسک March 06, 2018
شام میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے مگر اقوام متحدہ اور عالم اسلام سویا ہے، مظاہرین فوٹو:سوشل میڈیا

جامعہ کراچی کے طلبہ نے شامی مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے واک کا اہتمام کیا۔

جامعہ کراچی میں شامی مسلمانوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک کا آغاز یونیورسٹی کے ایڈمن بلاک سے ہوا جس میں طلبہ وطالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ طلباء نے نہتے شامی مسلمانوں کے حق میں نعرے بازی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ شام میں مسلمانوں کی نسل کشی ہورہی ہے مگر اقوام متحدہ اور عالم اسلام سویا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شام کے علاقے غوطہ کی صورت حال قطعی ناقابل قبول ہے، اقوام متحدہ

واضح رہے کہ شام کے شہر غوطہ میں گزشتہ دو ہفتے سے جاری شامی و روسی افواج کی بمباری میں اب تک 700 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جن میں بڑی تعداد میں بچے بھی شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام میں جنگ بندی کی قرارداد بھی منظور کی جس کے باوجود غوطہ پر فضائی حملے جاری ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں