آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ جاری

28 فروری سے شروع ہونے والے کیمپ میں 21 کھلاڑی ٹریننگ کر رہی ہیں

28 فروری سے شروع ہونے والے کیمپ میں 21 کھلاڑی ٹریننگ کر رہی ہیں۔ فوٹو:پی سی بی

آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کیلیے قومی ویمن کرکٹرز کا تربیتی کیمپ نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں جاری ہے۔

پلیئرز نے وارم اپ ایکسرسائز کے بعد بیٹنگ، بولنگ، فیلڈنگ، کیچنگ، رننگ پریکٹس کی، قومی ویمن ٹیم کے غیرملکی کوچ مارک کولز نے کرکٹرز کو اپنی خامیوں پر قابو پانے کیلیے لیکچر دیئے۔




آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ کے دوسرے راﺅنڈ میں پاکستان کا مقابلہ سری لنکا سے ہونا ہے، سیریز کے دوران 3 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے جب کہ 28 فروری سے شروع ہونے والے کیمپ میں 21 کھلاڑی ٹریننگ کر رہی ہیں، کیمپ 8 مارچ تک جاری رہے گا۔

کیمپ کیلیے منتخب کھلاڑیوں میں کپتان بسمعہ معروف، ناہیدہ خان، سدرہ امین، عائشہ ظفر، جویریہ ودود، ارم جاوید، منیبہ علی، فریحہ محمود، سدرہ نواز، ثنا میر، ندا ڈار، کائنات امتیاز، نتالیہ پرویز، وحیدہ اختر، نشرہ سندھو، غلام فاطمہ، رامین شمیم، ڈیانا بیگ، ماہم طارق، ایمن انور اور انعم امین شامل ہیں۔
Load Next Story