مراکشی دوشیزہ باحجاب مس عرب قرار

مصر میں ایسی خواتین کا مقابلہ حُسن منعقد ہوا جو حجاب کرتی ہیں۔


ویب ڈیسک March 06, 2018
مصر میں ایسی خواتین کا مقابلہ حُسن منعقد ہوا جو حجاب کرتی ہیں۔فوٹو:فائل

مراکش کی 25 سالہ دوشیزہ نے 'باحجاب مس عرب' کا مقابلہ جیت لیا۔

مصر میں ایسی خواتین کا مقابلہ حسن منعقد ہوا جو حجاب کرتی ہیں۔ اس مقابلے میں دنیائے عرب کی 15 خوبصورت خواتین میں سے مراکش سے تعلق رکھنے والی نسرین الکتانی نے باحجاب مس عرب 2018ء کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔



مراکشی دوشیزہ نے مقابلہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں سوشل میڈیا فالورز نے مس عرب کے مقابلے میں حصہ لینے کی تجویز دیتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ یہ ٹائٹل اپنے نام کرسکتی ہیں بعدازاں انہوں نے مقابلے میں حصہ لیا اور اسے جیت لیا۔



مقابلہ جیتنے کے بعد فیس بک پر اپنے چاہنے والوں کے نام ویڈیو پیغام میں نسرین الکتانی نے پرستاروں کی جانب سے حوصلہ افزائی اور حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میں بطور باحجاب مس عرب سے جانی جاؤں گی۔

[fb-post-embed url=" https://www.facebook.com/nisrineelkettani/videos/1975882102439453/?permPage=1"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں