عمران خان اور پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن کیلیے بازار لگائے امیر مقام

تحریک انصاف کے کارکنوں کو چاہیے کہ عمران خان اور پرویز خٹک کا احتساب کریں، امیر مقام


ویب ڈیسک March 06, 2018
تحریک انصاف کے کارکنوں کو چاہئے کہ عمران خان اور پرویز خٹک کا احتساب کریں، امیر مقام ۔ فوٹو : فائل

KARO, INDONESIA: وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ عمران خان اور پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن کے لیے بازار لگائے، تحریک انصاف کے کارکنوں کو چاہیے کہ عمران خان اور پرویز خٹک کا احتساب کریں۔

شیرگڑھ ضلع مردان میں جلسے سے خطاب میں عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے امیر مقام کا کہنا تھا کہ عمران خان اور پرویز خٹک نے سینیٹ الیکشن کے لیے بازار لگائے، تحریک انصاف کے کارکنوں کو چاہیے کہ عمران خان اور پرویز خٹک کا احتساب کریں اور ان سے پوچھیں کہ ایوب آفریدی، خیال زمان اور فدا محمد کون ہیں، پارٹی کے لیے ان کی خدمات کیا ہیں اور کس میرٹ کے تحت ان کو سینیٹ ٹکٹوں سے نوازا گیا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ووٹ دینے والوں کی توہین کی ہے، ایم پی ایز کے خلاف کارروائی کا کہنے والے عمران خان سب سے پہلے اپنے آپ اور وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کے خلاف کارروائی کی ہمت کریں۔

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر امیر مقام نے کہا کہ عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ پیرنی کے کہنے پر اپنے ہی نامزد امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا، اگر پیرنی نے کشمیر کو بھارت کے حوالے کرنے کو کہا تو عمران خان کشمیر کو بھارت کے حوالے کرنے کے لیے بھی دھرنا دینے سے گریز نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جو نام نہاد سیاسی لیڈر ملک کے سب سے بڑے ایوان کو خاطر میں نہیں لاتا وہ ریاست کی باگ ڈور اسی ایوان کی بدولت سنبھالنا چاہتا ہے۔

امیر مقام نے کہا کہ پاکستان کے عوام عام انتخابات میں نواز شریف کے ساتھ کی گئی نا انصافیوں کا جواب بیلٹ پیپر کے ذریعے دیں گے اور پورے ملک میں شیر پر مہر لگا کر نوازشریف کا ساتھ دیں گے، نواز شریف اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کا پاکستانی عوام کے ساتھ جو رشتہ بنا ہے وہ اب کبھی ٹوٹنے والا نہیں ہے، جماعت اور قائد کی مقبولیت سے مخالفین کو نواز فوبیا ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں