درآمدی آئٹمز پرریگولیٹری ڈیوٹی وصول کرنے کی اجازت

سپریم کورٹ نے حتمی فیصلے تک ایف بی آر کوعارضی ریلیف دیدیا


Shahbaz Rana March 07, 2018
درآمدی آئٹمز پرریگولیٹری ڈیوٹی وصول کرنے کی اجازت ؛ فوٹوفائل

سپریم کورٹ آف پاکستان نے منگل کو حکومت کو عارضی طور پر 356درآمدی آئٹمز پر ریگولیٹری ڈیوٹی کی وصولی جاری رکھنے کی اجازت دیدی۔

اجازت ملنے کے بعد ایف بی آر کو ریلیف ملا ہے کیونکہ اس کا 90ارب روپے کو ریونیو خطرے میں تھا، چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت کو عبوری ریلیف دے دیا۔

گزشتہ ماہ سندھ ہائی کورٹ نے کسٹمز ایکٹ کی اس ترمیم کو کالعدم قرار دے دیاتھا جسے بڑھتی درآمدات پر قابو پانے کے لیے 356 سے زیادہ اشیا پر ریگولیٹری عائد کرنے کے مقصد سے بنیاد بنایا گیا تھا، 7 فروری کو عدالت عالیہ نے 2017کا ایس آراو 1035ختم کردیاتھا تاہم اپنے فیصلے کو 30 دن کے لیے معطل کردیا تھا۔ تاکہ متاثرہ پارٹی فیصلے کے خلاف اپیل کرسکے۔

اس بنیاد پر ایف بی آر نے سپریم کورٹ میں سول پٹیشن فار لیو ٹو اپیل (سی پی ایل اے) داخل کی جس میں کورٹ سے فیصلے کے خلاف ریلیف کی درخواست کی گئی۔ ایف بی آر آفیشل کے مطابق سپریم کورٹ نے ایف بی آر کو کس کے حتمی فیصلے تک ریگولیٹری ڈیوٹی وصول کرنے کی اجازت دے دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں