دہشت گردوں کوبھیجی جانے والی ایک ارب کی رقم ضبط
نیشنل ایکشن پلان کے تحت حوالہ اورہنڈی کے 8سومقدمات درج،200 زیرتفتیش
KARACHI:
نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملک بھرمیں کی گئی کارروائیوں میں دہشت گردوں کوحوالہ اورہنڈی کے ذریعے بھیجی جانے والی ایک ارب روپے سے زائد کی رقم ایف آئی اے اورقانون نافذکرنے والے اداروں نے ضبط کی۔
ذرائع نے بتایاہے کہ نیکٹاکی رپورٹ کے مطابق نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمدکے تحت ملک کے مختلف علاقوں میں بیرون ممالک سے حوالہ اورہنڈی کے ذریعے دہشتگردوں کورقوم کی ترسیل کے حوالے سے ایف آئی اے اورقانون نافذ کرنیوالے اداروں نے مجموعی طورپر800 واقعات کوٹریس کیا جس کی روشنی میں رقوم ضبط کرکے800سے زائد مقدمات درج کیے گئے۔
جن میں سے ابھی بھی 200کے قریب مقدمات زیرتفتیش ہیں، ذرائع نے بتایاکہ ملک کے مختلف علاقوں سے اس سلسلے میں بڑے پیمانے پرگرفتاریاں عمل میں لاتے ہوئے 1100 سے زائدافراد کو گرفتارکرکے ان کیخلاف مقدمات چلائے گئے جبکہ جامع تفتیش کاعمل مکمل ہونے پر44 مقدمات میں پکڑے گئے ملزمان بے قصور نکلے۔
جس کی وجہ سے ان کے خلاف درج مقدمات کی 100 فیصدمیرٹ پرتفتیش کویقینی بنانے کے بعدان مقدمات کوخارج کیاگیا۔ ذرائع کاکہناہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جیومپینگ میں پنجاب کی 100فیصد کارکردگی سامنے آئی جبکہ خیبرپختونخوا کی 75 فیصد، سندھ کی بھی100فیصد اوربلوچستان کی 62 فیصد اور فاٹاکی 90 فیصد کارکردگی سامنے آئی۔