ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل پیپلز پارٹی میں شامل

ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی


Monitoring Desk March 07, 2018
ایم کیو ایم پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیر اسماعیل پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرلی؛ فوٹوفائل

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رکن سندھ اسمبلی ہیراسماعیل سوہونے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیارکرلی۔

ہیراسماعیل سوہونے نجی ٹی وی سے گفتگومیں کہا کہ میں نے جمعہ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کی جانب سے عشائیہ میں شرکت کی اورپیپلزپارٹی میں شمولیت کافیصلہ کیا، تاہم باضابطہ اعلان دوسے تین روزمیں پریس کانفرنس میں کروں گی اورجوالزامات مجھ پرلگائے جا رہے ہیں ان سب کاجواب دوں گی۔

انھوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کے دوران ہارس ٹریڈنگ پورے ملک میں ہوئی، ایم کیوایم کے14 سے زائد ارکان پرالزام لگے لیکن5 خواتین ارکان کے نام ہی کیوں لئے جارہے ہیں، مرد ارکان کے بارے میں کچھ کیوں نہیں کہاجارہا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں