کرغزستان میں دوران پروازجہاز کے انجن سے پرزے گرنے لگے مسافر خوفزدہ

کچھ افراد نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا

دوران پروازجہاز کے انجن سے پرزے گرنے لگے، مسافر خوفزدہ فوٹو:فائل

کرغزستان میں ایک خطرناک صورتحال اس وقت پیش آئی جب دوران پرواز جہاز کے انجن سے پرزے گرنے لگے۔


دوران پرواز جہاز کے انجن سے پرزے گرنے کے عمل نے مسافروں کو خوفزدہ کردیا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کرغزستان سے بٹکین جانے والا بریٹش ایرواسپیس آر جے 85 طیارے کی فلائٹ کو اڑان بھرے آدھا گھنٹہ ہی گزرا تھا کہ دوران پرواز اچانک جہاز کے ایک انجن کے پرزے گرتے ہوئے ہوا میں اڑنے لگے، جس کے باعث مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

کچھ افراد نے یہ خوفناک منظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق انجن کی اس خطرناک صورتحال کے سبب طیارے کے پائلٹ نے جہاز کو دوبارہ بشکیک کے ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کا فیصلہ کیا۔
Load Next Story