زینب کیس میں دعوے غلط ثابت شاہد مسعود کا معافی مانگنے سے انکار

اپنے مؤقف سے پیچھے ہٹوں گا نہ معافی مانگوں گا، ٹی وی اینکر


ویب ڈیسک March 07, 2018
پنے مؤقف سے پیچھے ہٹوں گا نہ معافی مانگوں گا، ٹی وی اینکر فوٹو:فائل

ٹی وی اینکر شاہد مسعود نے زینب کیس میں اپنے الزامات بے بنیاد ثابت ہونے کے باوجود معافی مانگنے سے انکار کردیا۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹی وی اینکر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ اپنے مؤقف پر قائم ہوں، نہ مؤقف سے پیچھے ہٹوں گا نہ معافی مانگوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: تحقیقاتی کمیٹی نے شاہد مسعود کے الزامات مسترد کردیے

شاہد مسعود نے کہا کہ ایف آئی اے نے رپورٹ میں کہا ہے کہ الزامات ثابت نہیں ہوئے، رپورٹ میڈیا پر آگئی ہے لیکن ابھی تک مجھے نہیں ملی، رپورٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ الزامات جھوٹے ہیں، معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

شاہد مسعود کی الزامات کی تحقیقات کے لیے سپریم کورٹ نے ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی سربراہی میں تین رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ شاہد مسعود کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اینکر کے دعوؤں کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: زینب قتل کیس میں شاہد مسعود کے دعوؤں پر نئی جے آئی ٹی تشکیل

شاہد مسعود نے قصور میں زیادتی کے بعد قتل ہونے والی زینب کے کیس میں دعویٰ کیا تھا کہ اس معاملے میں چائلڈ پورنوگرافی کا بین الاقوامی گروہ ملوث ہے، اور صرف زینب کے قاتل عمران علی کو ذمہ دار قرار دے کر معاملہ دبایا جارہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں