شاہ زیب قتل جیل حکام کا شاہ رخ جتوئی کوعدالت میں پیش کرنے سے انکار

مجرم سزا یافتہ ہے سیکیورٹی کے پیشِ نظرعدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا، جیل حکام


ویب ڈیسک March 07, 2018
شاہ رخ جتوئی کی مسلسل غیر حاضری کے باعث مقدمہ 5 سال سے التوا کا شکار ہے، ایف آئی اے؛ فوٹوفائل

جیل حکام نے شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر کی عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کے مرکزی مجرم شاہ رخ جتوئی کے خلاف بیرون ملک فرار کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران جیل حکام نے شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے سے انکار کردیا۔ جس پرجوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے جیل حکام پر شدید برہمی کا اظہارکیا اور جیل حکام کو شاہ رخ جتوئی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ جتوئی سمیت تمام ملزمان رہا

جیل حکام نے موقف اختیار کیا کہ مجرم سزا یافتہ ہے سیکیورٹی کے پیش نظر اسے عدالت میں پیش نہیں کیاجاسکتا، جس پر عدالت نے کہا کہ سیکیورٹی فراہم کرنا جیل حکام کی ذمہ داری ہے۔ جیل حکام نے کہا مجرم اس کیس میں ضمانت پر ہے، قتل کیس میں پابندِ سلاسل ہے۔ جب کہ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 5 سال گزرچکے ہیں ملزمان پر فردِ جرم عائد نہ ہوسکی، شاہ رخ جتوئی کی مسلسل غیر حاضری کے باعث مقدمہ 5 سال سے التوا کا شکار ہے، مقدمے کے التواء ہونے کے باعث 5 ملزمان نے بریت کی درخواست دائرکردی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت کالعدم قرار

واضح رہے کہ مجرم شاہ رخ جتوئی دسمبر 2012 میں شاہ زیب کو قتل کرنے کے بعد دھوکہ دہی کے ذریعے بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، بعد ازاں 2013 میں اسے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں