بھارتی بولر محمد شامی پر بیوی نے جان سے مارنے کا الزام لگادیا

یہ سب مجھے بدنام کرنے اور میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، محمد شامی


ویب ڈیسک March 07, 2018
یہ سب مجھے بدنام کرنے اور میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے، محمد شامی۔ فوٹو : فائل

بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ نے سسرال والوں اور شوہر پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ شامی نے مجھے جان سے مارنے کی بھی کوشش کی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فاسٹ بولر محمد شامی پر ان کی اہلیہ حسین جہاں نے سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد شامی اور گھر والوں نے جسمانی تشدد کیا جب کہ ایک بار مجھے جان سے مارنے کی کوشش بھی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد شامی کی مختلف خواتین سے دوستیاں اور تعلقات ہیں جب کہ شامی کو سنبھلنے کے لیے کافی وقت دیا تاہم اب بہت ہو چکا۔



دوسری جانب محمد شامی نے اہلیہ کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کچھ بھی خبروں میں چل رہا ہے سب جھوٹ ہے، یہ سب مجھے بدنام کرنے اور میری شہرت کو نقصان پہنچانے کی سازش ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں