انتخابات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کا نشانہ ہوسکتی ہیںرحمان ملک

انتخابات میں مقابلہ طالبان مخالف اور حامیوں کے درمیان ہے، فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس ووٹ دیتے ہیں، رحمان ملک


ویب ڈیسک April 03, 2013
انتخابات میں اصل مقابلہ طالبان مخالف اور حامی جماعتوں کے درمیان ہے، رحمان ملک فوٹو : فائل

سابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کا نشانہ ہوسکتی ہیں۔

توہین عدالت کیس کی سماعت کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غور طلب بات یہ ہے کہ ملک کے کسی حصے میں ایک سیاسی جماعت کے جلسے میں دہشت گردی کی کارروائی ہوتی ہے اسی وقت اسی علاقے میں ایک اور جلسہ بھی ہوتا ہے لیکن وہاں کچھ نہیں ہوتا۔

رحمان ملک نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں سیاسی جماعتیں دہشت گردوں کا نشانہ ہوسکتی ہیں، انتخابات میں اصل مقابلہ طالبان مخالف اور حامی جماعتوں کے درمیان ہے، فیصلہ عوام کے ہاتھ میں ہے کہ وہ کس ووٹ دیتے ہیں اور انہیں یقین ہے کہ عوام کا فیصلہ صحیح ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |