نوازشریف نے چیرمین سینیٹ کیلیے رضاربانی کی حمایت کردی
نواز شریف سے فضل الرحمان، محمود اچکزئی، حاصل بزنجو کی ملاقات
ISLAMABAD:
مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کا کہنا ہے کہ چیرمین سینیٹ کیلیے رضاربانی کی حمایت کے لیے تیار ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے مختصر بات چیت میں سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ رضاربانی اچھے چیئرمین سینیٹ رہے ہیں اور ہم ان کی حمایت کرنے کو تیار ہیں لیکن رضا ربانی کے نام پر اتفاق نہ ہوا تو اپنا امیدوار لائیں گے جب کہ مولانا فضل الرحمان، حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی سے بھی رضاربانی کی حمایت کیلئے بات کی ہے۔
اس سے قبل اسلام آباد میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے تاحیات قائد نواز شریف سے اتحادی جماعتوں کے سربراہان نے مشترکہ ملاقات کی ، جس میں پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی، نیشنل پارٹی کے سربراہ میر حاصل بزنجو اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے انتخاب پر مشترکہ حکمت عملی اپنانے پر مشاورت کی گئی ہے جب کہ بلوچستان کے آزاد سینیٹرز سے رابطوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں نواز شریف نے چیئرمین سینیٹ و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار لانے کی تجویز دیتے ہوئے کہا کہ اپنے اتحادیوں کو ہمیشہ کی طرح ساتھ لیکر چلیں گے۔