شرجیل میمن کو علاج کے نام پر بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں

نجی اسپتال نے شرجیل میمن کا یورپی ممالک میں آپریشن کرانے کی تجویز دے دی


ویب ڈیسک March 07, 2018
شرجیل میمن کو ملک سے باہر بھیجنے کےلئے تیاریاں زور پکڑ گئیں،فوٹو:فائل

کرپشن کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کو علاج کے نام پر بیرون ملک بھیجنے کی تیاریاں زور پکڑ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے جناح اسپتال کے میڈیکل بورڈ نے شرجیل میمن کے بیرون ملک علاج کی تجویز دی تھی جس پر احتساب عدالت کے حکم پر شہر کے نجی اسپتال سے تجویز لی گئی تھی۔

نجی اسپتال نے بھی پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی شرجیل میمن کا یورپی ممالک میں آپریشن کرانے کی تجویز دے دی ہے۔ اسپتال کے ماہرین نے کہا ہے کہ یہ سرجری پاکستان میں کرنا ہائی رسک ہے، ڈسک ریپیلسمنٹ سرجری کی سہولت اسپتال میں بھی موجود نہیں اور اس سرجری کی تمام تر سہولیات یورپی ممالک میں موجود ہیں۔ عدالت کی جانب سے میڈیکل رپورٹ کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کئے جانے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شرجیل میمن کے امراض کی تشخیص کے لئے میڈیکل بورڈ تشکیل

واضح رہے کہ چند روز قبل چیف جسٹس آف پاکستان نے کرپشن الزامات کا سامنا کرنے والے ملزم شرجیل میمن کی جناح اسپتال میں ایڈمیشن پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں واپس جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں