خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے الزامات چیرمین نیب کا تحقیقات کا حکم

شکایت کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی جو کہ حتمی نہیں، نیب


ویب ڈیسک March 07, 2018
تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات لگائے تھے،فوٹو:فائل

چیئرنیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کے الزامات کی تحقیقات کا حکم دے دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق چیئرمین نیب نے تحریک انصاف کی جانب سے وزیرخارجہ خواجہ آصف پر منی لانڈرنگ کے الزامات کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

چند روز قبل تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے نیب کے سربراہ کو خط لکھ کر خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور مالی جرائم کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ خط میں کہا گیا تھا کہ ثبوت اور شواہد کی موجودگی کے باوجود اس معاملے پر خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے جب کہ نیب کو منی لانڈرنگ اور کرپشن کی تفصیلات فراہم کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا خواجہ آصف کو عدالت میں لے جانے کا دعوی

نیب کا کہنا ہے کہ شکایت کی جانچ پڑتال مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی گئی جو کہ حتمی نہیں، نیب قانون کے مطابق خواجہ آصف کا موقف معلوم کیا جائے گا اس کے بعد ہی قانون کے مطابق حتمی کاروائی کا فیصلہ کیاجائے گا۔

دوسری جانب تحریک انصاف نے خواجہ آصف کے خلاف الزامات کی تحقیقات کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے سیالکوٹ میں جشن منایا اور کارکنوں نے مٹھائیاں تقسیم کیں۔ 2013 کے عام انتخابات میں خواجہ آصف کے مدمقابل تحریک انصاف کے امیدوار عثمان ڈار نے کہا کہ پہلے دن سے یقین تھا کہ خواجہ آصف نے منی لانڈرنگ کی، خواجہ آصف کی کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کے ثبوت موجود ہیں اگر چئیرمین نیب مجھے بلائیں تو فارن اکاونٹس، منی اور لانڈرنگ کے ثبوت پیش کروں گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں