حکومت سندھ کا ذوالفقارعلی بھٹو کی برسی کے موقع پر صوبے میں آج تعطیل کا اعلان

نوٹی فکیشن کے مطابق سندھ حکومت کے تحت چلنے والے محکموں اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔


ویب ڈیسک April 03, 2013
پیپلز پارٹی نے الیکشن سرگرمیوں کی وجہ سےشہیدذوالفقار علی بھٹو کی برسی تقریبات کو محدود کردیا۔ فوٹو: فائل

سندھ حکومت نے پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی 34 ویں برسی کے موقع پر 4 اپریل کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق سابق وزیراعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 34 ویں برسی کے موقع پر صوبے کے تحت چلنے والے محکموں اور تعلیمی اداروں میں عام تعطیل ہوگی، دوسری جانب پیپلز پارٹی نے انتخابی سرگرمیوں کی وجہ سے شہیدذوالفقار علی بھٹو کی برسی کی تقریبات کو محدود کردیا ہے۔

نوڈیرو ہاؤس ميں آج شام 7 بجے قرآن خوانی کے بعد مرکزی تقریب ہوگی جس سے صدر آصف زرداری اور پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے جبکہ نوڈیرو ہاؤس ميں مشاعرہ بھی ہو گا، اس موقع پر گڑھی خدا بخش اور نوڈیرو میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ پیپلز پارٹی شہید بھٹو گروپ نے بھی 4 اپریل کو گڑھی خدا بخش بھٹو ميں جلسہ عام کا اعلان کیا ہے جس سے پارٹی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو خطاب کریں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں