عامر خان کا اپنی زندگی کے حوالے سے اہم انکشاف
فلمی مصروفیات کی وجہ سے بھی کبھی کتاب لکھنے کا نہیں سوچا،عامر خان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے خود کو غیر منظم قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ عام زندگی میں بلکل بھی ایسے نہیں جیسے وہ فلمی زندگی میں نظر آتے ہیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار عامر خان کو فلمی دنیا میں اپنے کام سے مخلصی اور ہر کردار میں بخوبی ڈھل جانے کی وجہ سے مسٹر پرفیکشنست سمجھا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ اپنی فلموں کے ذریعے معاشرے کی اصلاح بھی کرتے ہیں لیکن عامر خان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ وہ حقیقی زندگی میں بہت غیر منظم ہیں۔
بالی ووڈ اسٹار عامر خان نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ ' فلمی دنیا میں مجھے جتنا منظم سمجھا جاتا ہے در حقیقت وہ حقیقی زندگی میں اُس کے برعکس ہیں اور ایک غیر منظم شخص ہیں، یہ بات صرف اُن کے قریبی دوست ہی جانتے ہیں کیوں کہ صرف میرا کام ہی ہے جو کہ مجھے نظم ضبط میں رکھتا ہے اگر میں اداکار نہ ہوتا تو میں بے انتہا غیر منظم شخص ہوتا جو کہ ایک حقیقت ہے۔
کتاب لکھنے کے سوال پر مسٹر پرفیکشنسٹ کا کہنا تھا کہ بہت سے لوگوں نے مجھے اپنی زندگی پر کتاب لکھنے کا کہا یہاں تک کہ میں نے بھی کئی بار اپنی کہانی اور احساسات کو محفوظ کرنے کا سوچھا کہ بعد میں میرے کام آسکے لیکن کبھی میں اس پر بھرپور طرح سے توجہ نہیں دے سکا اور فلمی مصروفیات کی وجہ سے بھی کبھی کتاب لکھنے کا نہیں سوچا البتہ اگر موقع ملا تو میں فطری طور پر اپنی پیشہ ورانہ اور نجی زندگی کے تجربات پر لکھنا چاہوں گا۔