ایف سی کا بلوچستان میں آپریشن اسلحہ اور گولہ بارود برآمد

اسلحے میں آرپی جی راکٹس، بارودی سرنگیں اور ڈیٹو نیٹرز شامل ہیں، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک March 07, 2018
ایف سی بلوچستان نے کوہلو اور میوند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا، آئی ایس پی آر ۔ فوٹو : فائل

ایف سی بلوچستان نے '' آپریشن رد الفساد'' کے تحت کوہلو اور میوند میں آپریشن کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملک بھر میں ''آپریشن رد الفساد'' کامیابی سے جاری ہے جس کے تحت فرنٹیئر کانسٹیبلری بلوچستان نے کوہلو اور میوند میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرکے دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کے ٹھکانوں سے برآمد کیے گئے اسلحے میں آرپی جی راکٹس، بارودی سرنگیں اور ڈیٹو نیٹرز شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں