
ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹر بورڈ اور کیمبرج یونیورسٹی نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما چوہدری نثار کی اسناد درست قرار دینے کا خط جاری کردیا ہے۔ چوہدری نثار علی خان کے علاوہ صمصام بخاری، طاہرہ اورنگزیب، نرگس فیض ملک، افراسیاب خٹک اور محمود حیات خان سمیت22 سابق پارلیمنٹیرینز کی ڈگریاں درست قرار دے دی گئی ہیں۔
دوسری جانب ہائر ایجوکیشن کمیشن نے پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر میاں منظور احمد وٹو کی میٹرک اور انٹر میڈیٹ کی ڈگریوں کو مشکوک قرار دے دیا ہے ، کمیشن کے مطابق منظور وٹو کی دونوں ڈگریوں میں ان کی تاریخ پیدائش مختلف ہے۔
واضح رہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملک کی تمام جامعات کو 4 اپریل تک ڈگریوں کی تصدیق سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔