افغانستان میں طالبان کا عدالتی عمارت پر حملہ 44 افراد ہلاک 91 زخمی

آج عدالت میں کئی گرفتارطالبان رہنماؤں کی پیشی تھی جنہیں چھڑانے کے لئے طالبان کے دہشت گردوں نے حملہ کیا،گورنرصوبہ فرح


ویب ڈیسک April 03, 2013
ہلاک ہونے والوں میں 6 فوجی اور 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں،ترجمان وزارت داخلہ فوٹو: فائل

افغانستان کے صوبے فرح میں طالبان کی جانب سے عدالتی عمارت پر کیے گئے حملے میں 44 افراد ہلاک اور 91 زخمی ہوگئے۔

افغان وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 6 فوجی اور 4 پولیس اہلکار بھی شامل ہیں جبکہ پولیس کی جوابی کارروائی میں 9 طالبان بھی مارے گئے۔ زخمیوں کو صوبہ فرح کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔

صوبہ فرح کے گورنر کا کہنا ہے آج عدالت میں کئی گرفتارطالبان رہنماؤں کی پیشی تھی جنہیں چھڑانے کے لئے طالبان کے دہشت گردوں نے حملہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں