کراچی کورنگی میں رینجرز کے ٹرک پر دستی بم حملہ 4 اہلکار شہید 3 زخمی ترجمان رینجرز

رینجرز کا ٹرک جیسے ہی ہیڈکوارٹر کے گیٹ کے قریب پہنچاتو دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔


ویب ڈیسک April 03, 2013
زخمی اہلکاروں میں ہدایت علی، عمران اور ماجد شامل ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز

ترجمان رینجرز کے مطابق کورنگی نمبر 5 میں رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب ٹرک پر ہونے والے دستی بم حملے میں 4 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔ حملے میں رینجرز کی 43ونگ کو نشانہ بنایا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے نمائندے کے مطابق رینجرز کا ٹرک جیسے ہی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ کے قریب پہنچا تو دھماکا ہوگیا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکے کے نتیجے میں ٹرک کو شدید نقصان پہنچا۔ زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمی اہلکاروں میں ہدایت علی، عمران اور ماجد شامل ہیں، اسپتال ذرائع کے مطابق 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے، رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر شواہداکٹھے کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

نگراں وزیر اعلیٰ سندھ سید زاہد قربان علوی نے حملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پولیس شاہد ندیم بلوچ سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں