عمران خان کی لاہور اسلام آباد بھکر میانوالی شیخوپورہ اور میاں چنوں میں جائیدادیں
عمران خان کے پاس ایک کروڑ 21 لاکھ 27 ہزار 836 روپے نقد موجود ہیں اور ان کے سالانہ اخراجات 75 لاکھ 32 ہزار353 روپے ہے۔
تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی جانب سےجمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی کے مطابق لاہور، اسلام آباد، بھکر، میانوالی، شیخوپورہ اور میاں چنوں میں ان کی جائیدادیں ہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 56 کے لئے جمع کرائے گئے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں 10 جائیدادیں ورثے میں ملیں، اسلام آباد کے علاقے بنی گالہ میں 6 کنال 16 مرلہ اراضی کی مالیت 50 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جبکہ اسی علاقے میں 300 کنال 5 مرلہ اراضی انہیں تحفے میں ملی۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق اسلام آباد کے ڈپلومیٹک انکلیو میں وہ ایک اپارٹمنٹ کے بھی مالک ہیں جس کی مالیت 11 لاکھ 75 ہزار روپے ہے، انہیں 10 مختلف جائیدادیں ورثے میں ملیں ہیں جو لاہور ، بھکر، میاںوالی، شیخوپورہ اور میاں چنوں میں واقع ہیں، بھکر میں 243 کنال 16 مرلہ اراضی کی مالیت 42 لاکھ روپے ہے۔اس کے علاوہ ان کے پاس 50 لاکھ روپے مالیت کی پراڈو گاڑی اور 6 لاکھ روپے کی سوزوکی بولان بھی ہے۔
کاغذات نامزدگی کے مطابق عمران خان کے پاس ایک کروڑ 21 لاکھ 27 ہزار 836 روپے نقد موجود ہیں تاہم ان کے سالانہ اخراجات 75 لاکھ 32 ہزار353 روپے ہے۔