توہین عدالت کیس طلال چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

سپریم کورٹ کا طلال چوہدری کو 14مارچ کو پیش ہونے کا حکم


ویب ڈیسک March 08, 2018
اسلام آباد:طلال چوہدری پر 14مارچ کو فرد جرم عائد ہوگی ، عدالت؛ فوٹوفائل

سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں دانیال عزیز کے بعد وزیر مملکت طلال چوہدری پر بھی فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، سماعت کے دورن طلال چوہدری کے وکیل کامران مرتضیٰ نے کہا کہ انہیں اپنے موکل کی تقریر کی سی ڈی تاخیر سے دی گئی جس کے باعث ابھی تک ہم سی ڈی نہیں دیکھ سکے ہیں، لہٰذا سی ڈی دیکھنے کے بعد تفصیلی جواب دیں گے۔ جس پر عدالت نے کہا جو ہونا تھا ہوگیا، اپنے جواب میں جو اضافہ کرنا ہے آئندہ سماعت پر کردیجئے گا۔ جس کے بعد عدالت نے یہ کہتے ہوئے سماعت 15 مارچ تک ملتوی کردی کہ طلال چوہدری پر فرد جرم اگلی سماعت پر عائد کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت

بعد ازاں طلال چوہدری کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ اگلی سماعت 15 کے بجائے 14 مارچ کو کی جائے جس کے بعد عدالت نے وکیل کی استدعا پر فردجرم کی تاریخ 15 سے بدل کر 14 مارچ کردی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے جڑنوالہ میں جلسے کے دوران تقریر میں عدلیہ کے خلاف توہین آمیز زبان استعمال کرنے پرطلال چوہدری کو نوٹس جاری کیا تھا، جب کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر دانیال عزیزپر بھی سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |