
اداکارہ کترینہ کیف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مضبوط ترین خاتون قراردیااور کہا ان کی والدہ بہترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کرنے میں گزار دی۔
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgC7bJ9Hck3/"]
امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیابچن، بیٹی شوئینا نندااور بہو ایشوریا رائے بچن کی تصایر شیئر کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ''بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ'' مہم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس بات کا دھیان رکھیئے کہ آپ کی کمیونٹی میں موجود ہر لڑکی کے پاس صحت کی وہی تمام سہولیات موجود ہوں جو لڑکوں کو حاصل ہیں۔
T 2736 - Empower our girls !! Support #BetiBachaoBetiPadhao ensure all girls in your community have access to the same health care as boys. #IWD2018
— Amitabh Bachchan (@SrBachchan) March 7, 2018
#BetiHaiToJahanHai pic.twitter.com/awGVJuv6xY
اداکارہ کاجول نے اپنی ایک مزیدار سی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا ''لڑو خاتون کی طرح۔''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgC6W8BnG4N/"]
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اداکار اکشے کمار نے بھارت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی عدم دستیابی پر ایک بہت خوبصورت ویڈیو ٹویٹر پرشیئر کرائی جس میں بھارتی وزیر اعظم خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس مہم سے جڑنے والی خواتین کی ہمت اور کوششوں کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیاہے۔
Kudos to these women champions from across the country for playing a monumental role in motivating their villages and displaying their unending #SwachhShakti. @swachhbharat #WomensDayhttps://t.co/MzYU6nsG1B
— Akshay Kumar (@akshaykumar) March 8, 2018
آج کے دن بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مردوخواتین کی برابری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد اور خواتین برابر نہیں ہیں، میری خواہش ہے کہ کاش ایسا ہوتا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ دونوں برابر ہوتے تویہ آسان ہوتا۔ خواتین جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد اوردھمکیوں سمیت متعدد صورتحال کا سامنا کرتی ہیں، اس کے باوجود خواتین زندگی کی ہر سطح پر جگمگاتی ہیں۔ کیا اب بھی ہم سوچتے ہیں کہ خواتین ومرد برابر ہیں؟ نہیں خواتین مردوں سے کہیں بہتر ہیں، دنیا کی تما م خواتین کو ''عالمی یوم خواتین مبارک ہو۔''
Tag the extraordinary woman in your life who is #BetterThanEqual @Staywrogn@AnushkaSharma ♥️ pic.twitter.com/NdjNEPYQjD
— Virat Kohli (@imVkohli) March 8, 2018
اداکارہ بپاشا باسو نے خواتین اور لڑکیوں کی مزاحیہ انداز میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود بھی رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نہایت خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا ''مجھے فخر ہے کہ میری پیدائش ایک عورت کے طور پر ہوئی ہے، میری ماں، بہن، دوستیں اور ہمارے گھر میں 20 سال سے کام کرنے والی خاتون، میری ساتھی اداکارائیں، سب لوگ ہمیشہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں، اس کے علاوہ بہت ساری خواتین ہیں جن سے میں متاثر ہوں، ان میں سے ہر ایک کی زندگی میرے لیے طاقت ہے۔ بپاشا نے کہا ہم کیسے سارے کام ایک ساتھ کرلیتی ہیں، کیسے ہم تمام کاموں میں اچھی ہیں، آج کے دن میں ہم سب خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، ہمیں یہ دن روزانہ منانا چاہئے۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgC_2Dan16E/"]
اداکار انیل کپور نے اس دن بہت ہی خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا ''خواتین دنیا کی طاقت ہیں۔ اپنی پہلی سانس سے یہ ہماری زندگی کی کہانی کی ہیرو ہوتی ہیں، خواتین صرف دنیا میں ہماری موجودگی کی وجہ نہیں ہوتیں بلکہ ہماری زندگیوں کو آگے بڑھانے اور چلانے میں ان کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ خواتین کو وہ تمام چیزیں ملنی چاہئیں جن کی انہیں خواہش ہوتی ہے۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔''
[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgDEzjtgZ5O/"]
اداکار رتیش دیش مکھ نے خواتین کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا خواتین آپ کو اس دنیا میں لائیں لہٰذا آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ ان کی عزت نہ کریں۔
A woman brought you into this world so you have no right to disrespect one. #HappyWomensDay pic.twitter.com/5zeYnqZMeS
— Riteish Deshmukh (@Riteishd) March 8, 2018
اداکارہ ہماقریشی نے ہر رنگ اور نسل کی خواتین کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ''ہم تمام خواتین حیرت انگیز ہیں'' اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا بالکل اس میں کوئی شک نہیں۔
Koi Shaq?? #WonderWomen #HappyWomensDay ❤️👊 pic.twitter.com/dszvidpgT5
— Huma Qureshi (@humasqureshi) March 8, 2018
اداکار اجے دیوگن نے خواتین سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک شو کے دوران کہا ''مجھے لگتا ہے خواتین کا عالمی دن صرف خواتین کیلئے نہیں ہے، بلکہ یہ مردوں کیلئے اور ان کی ذہنیت کیلئے ہے، جسے تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، خواتین کو تبدیل ہونے کی ضرورت نہیں ہے، خواتین ہر چیز میں پرفیکٹ اور مکمل ہوتی ہیں''۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔