’’بیٹی بچاؤبیٹی پڑھاؤ‘‘بالی ووڈ اسٹارز کا خواتین کے دن پر خصوصی پیغام

دھیان رکھیئے کہ ہر لڑکی کے پاس صحت کی وہی سہولیات موجود ہوں جو لڑکوں کو حاصل ہیں، امیتابھ بچن کی ٹویٹ


ویب ڈیسک March 08, 2018
دھیان رکھیئے کہ ہر لڑکی کے پاس صحت کی وہی سہولیات موجود ہوں جو لڑکوں کو حاصل ہیں، امیتابھ بچن

ہر سال 8 مارچ کو عالمی یوم خواتین منایاجاتا ہے، خواتین معاشرے میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں اور یہ دن منانے کا مقصد ہی خواتین کی معاشرے میں خدمات کو سراہنا ہوتا ہے، بالی ووڈ اسٹارزنے بھی اس دن پر خواتین کی اہمیت اور ان کی خدمات کو سراہتے ہوئے دل چھولینے والے خوبصورت پیغامات شیئر کیے ہیں۔

اداکارہ کترینہ کیف نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنی والدہ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں مضبوط ترین خاتون قراردیااور کہا ان کی والدہ بہترین خاتون ہیں جنہوں نے اپنی زندگی دوسروں کی خدمت کرنے میں گزار دی۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgC7bJ9Hck3/"]

امیتابھ بچن نے اپنی اہلیہ جیابچن، بیٹی شوئینا نندااور بہو ایشوریا رائے بچن کی تصایر شیئر کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے ''بیٹی بچاؤ بیٹی پڑھاؤ'' مہم کا حوالہ دیتے ہوئے تمام لوگوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا اس بات کا دھیان رکھیئے کہ آپ کی کمیونٹی میں موجود ہر لڑکی کے پاس صحت کی وہی تمام سہولیات موجود ہوں جو لڑکوں کو حاصل ہیں۔



اداکارہ کاجول نے اپنی ایک مزیدار سی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی اور لکھا ''لڑو خاتون کی طرح۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgC6W8BnG4N/"]

خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اداکار اکشے کمار نے بھارت کے سب سے بڑے مسئلے یعنی خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی عدم دستیابی پر ایک بہت خوبصورت ویڈیو ٹویٹر پرشیئر کرائی جس میں بھارتی وزیر اعظم خواتین کیلئے ٹوائلٹ کی اہمیت پر روشنی ڈال رہے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی اس مہم سے جڑنے والی خواتین کی ہمت اور کوششوں کو بھی ویڈیو میں دکھایا گیاہے۔



آج کے دن بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے بھی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں انہوں نے مردوخواتین کی برابری کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرد اور خواتین برابر نہیں ہیں، میری خواہش ہے کہ کاش ایسا ہوتا، تاہم حقیقت یہ ہے کہ اگر یہ دونوں برابر ہوتے تویہ آسان ہوتا۔ خواتین جنسی ہراسانی، گھریلو تشدد اوردھمکیوں سمیت متعدد صورتحال کا سامنا کرتی ہیں، اس کے باوجود خواتین زندگی کی ہر سطح پر جگمگاتی ہیں۔ کیا اب بھی ہم سوچتے ہیں کہ خواتین ومرد برابر ہیں؟ نہیں خواتین مردوں سے کہیں بہتر ہیں، دنیا کی تما م خواتین کو ''عالمی یوم خواتین مبارک ہو۔''



اداکارہ بپاشا باسو نے خواتین اور لڑکیوں کی مزاحیہ انداز میں رقص کرنے کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ خود بھی رقص کرتی نظر آرہی ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے نہایت خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا ''مجھے فخر ہے کہ میری پیدائش ایک عورت کے طور پر ہوئی ہے، میری ماں، بہن، دوستیں اور ہمارے گھر میں 20 سال سے کام کرنے والی خاتون، میری ساتھی اداکارائیں، سب لوگ ہمیشہ میرا بہت خیال رکھتی ہیں، اس کے علاوہ بہت ساری خواتین ہیں جن سے میں متاثر ہوں، ان میں سے ہر ایک کی زندگی میرے لیے طاقت ہے۔ بپاشا نے کہا ہم کیسے سارے کام ایک ساتھ کرلیتی ہیں، کیسے ہم تمام کاموں میں اچھی ہیں، آج کے دن میں ہم سب خواتین کو خراج تحسین پیش کرنا چاہتی ہوں، ہمیں یہ دن روزانہ منانا چاہئے۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgC_2Dan16E/"]

اداکار انیل کپور نے اس دن بہت ہی خوبصورت پیغام دیتے ہوئے کہا ''خواتین دنیا کی طاقت ہیں۔ اپنی پہلی سانس سے یہ ہماری زندگی کی کہانی کی ہیرو ہوتی ہیں، خواتین صرف دنیا میں ہماری موجودگی کی وجہ نہیں ہوتیں بلکہ ہماری زندگیوں کو آگے بڑھانے اور چلانے میں ان کا بہت اہم کردار ہوتا ہے۔ خواتین کو وہ تمام چیزیں ملنی چاہئیں جن کی انہیں خواہش ہوتی ہے۔ خواتین کا عالمی دن مبارک ہو۔''

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BgDEzjtgZ5O/"]

اداکار رتیش دیش مکھ نے خواتین کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے کہا خواتین آپ کو اس دنیا میں لائیں لہٰذا آپ کو کوئی حق نہیں کہ آپ ان کی عزت نہ کریں۔



اداکارہ ہماقریشی نے ہر رنگ اور نسل کی خواتین کی تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ''ہم تمام خواتین حیرت انگیز ہیں'' اس کے ساتھ ہی انہوں نے لکھا بالکل اس میں کوئی شک نہیں۔



اداکار اجے دیوگن نے خواتین سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایک شو کے دوران کہا ''مجھے لگتا ہے خواتین کا عالمی دن صرف خواتین کیلئے نہیں ہے، بلکہ یہ مردوں کیلئے اور ان کی ذہنیت کیلئے ہے، جسے تبدیل ہونے کی ضرورت ہے، خواتین کو تبدیل ہونے کی ضرورت نہیں ہے، خواتین ہر چیز میں پرفیکٹ اور مکمل ہوتی ہیں''۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔