معذور سائل کی چیف جسٹس کی گاڑی روک کر انصاف کیلئے دہائی

چیف جسٹس سب کو انصاف دے رہے ہیں میری شنوائی کیوں نہیں ہو رہی، معذورشہباز کی دہائی


ویب ڈیسک March 08, 2018
چیف جسٹس سب کو انصاف دے رہے ہیں میری شنوائی کیوں نہیں ہو رہی، شہباز کی دہائی؛ فوٹوگریب

خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی معذور شہباز نے چیف جسٹس کی گاڑی روک کر دہائی دیتے ہوئے کہا کہ اس کی بہن کو اغوا کرلیا گیا ہے لہٰذا چیف جسٹس اسے انصاف دلائیں۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار لاہور میں سپریم کورٹ سے سیشن کورٹ دورے کے لیے روانہ ہوئے تھے کہ خانقاہ ڈوگراں کے رہائشی شہباز نے انصاف کی دہائی کے لیے چیف جسٹس کی گاڑی روک لی، تاہم پولیس اہلکاروں نے اسے راستے سے ہٹا دیا۔ چیف جسٹس بھی معذور سائل کی دہائی سنے بغیر وہاں سے روانہ ہوگئے۔

شہباز نے میڈیا کے سامنے دہائی دیتے ہوئے کہا میری اٹھارہ سالہ بہن کو اغوا کرلیا گیا ہے، پولیس بھی میری بہن کی بازیابی کے لیے کچھ نہیں کررہی اور ملزموں کے ساتھ ملی ہوئی ہے۔ چیف جسٹس سب کو انصاف دے رہے ہیں میری شنوائی کیوں نہیں ہو رہی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں