دہری شہریت کیس چوہدری سرور کوبیان حلفی جمع کروانے کا حکم

یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، چیف جسٹس کے ریمارکس


ویب ڈیسک March 08, 2018
یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، چیف جسٹس کے ریمارکس۔ فوٹو : فائل

دہری شہریت از خود کیس میں سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کوبیان حلفی جمع کروانے کا حکم دیا ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی سربراہی میں دہری شہریت کیس کی سماعت ہوئی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ 2013 میں برطانوی شہریت چھوڑ چکا ہوں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کہ دہری شہریت کا فیصلہ 2012 میں آیا تو پھر ان کی نااہلی تب سے شروع ہونی چاہیے، یہ ہیں پاکستان کے نمائندے جہاں فائدہ ہوا وہاں کی شہریت لے لی، یہاں کی موجیں دیکھی تو یہاں واپس آگئے، انتخاب سے دو دن پہلے وطن کی محبت یاد آگئی۔

چیف جسٹس نے کہا کہ اس کیس کو اسلام آباد میں سنیں گے، آپ اپنا بیان حلفی عدالت میں جمع کروائیں اور جب نوٹیفکیشن جاری ہوگا تو حلف برداری ہوگی۔ عدالت نے کیس کی سماعت 13 مارچ تک ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔