وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے نئے سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی
وزیراعظم کے معاون خصوصی علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکا میں تعینات پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری کی مدت ملازمت ختم ہورہی ہے، ان کی جگہ اب وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے معاون خصوصی اور جے ایس گروپ کے سابق سی ای او علی جہانگیر صدیقی کو امریکا میں پاکستانی سفیر مقرر کردیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے نئے سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے، جب کہ امریکی وزارت خارجہ کی منظوری کے بعد باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جائے گا۔ علی جہانگیر صدیقی آئندہ ماہ امریکا میں اپنے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔
واضح رہے کہ علی جہانگیر صدیقی ملک کے معروف کاروباری گروپ جے ایس گروپ کے مالک جہانگیر صدیقی کے صاحبزادے ہیں، علی جہانگیر صدیقی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر ہونے سے قبل جے ایس گروپ کے سی ای او کی حیثیت سے ذمہ داریاں نبھا رہے تھے تاہم معاون خصوصی مقرر ہونے کے بعد انہوں نے کاروبار سے علیحدگی اختیار کرلی تھی۔