
دبئی میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 163 رنز بنائے جس کے جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مطلوبہ ہدف 2 اوور پہلے ہی 4 وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
اسلام آباد کی جانب سے جے پی ڈومینی اور لیوک رونکی نے اننگز کا آغاز کیا اور ٹیم کو 47 رنز کا جارحانہ آغاز فراہم کیا لیکن ڈومینی 21 رنز بنانے کے بعد سنیل نارائن کا شکار بن گئے۔
OUT! 4.3 Sunil Narine to JP Duminy
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zX2FFVB97H#IUvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/DeUuC81oT5
حیران کن طور پر شاداب خان کو تیسرے نمبر پر بیٹنگ کے لیے بھیجا گیا اور انہوں نے بھی مینجمنٹ کی امیدوں پر پورا اترتے ہوئے لیوک رونکی کے ساتھ دوسری وکٹ کے لیے 87 رنز کی شراکت قائم کی جس کے بعد شاداب 32 رنز کی اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔ آصف علی صرف 7 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔
SIX! 5.3 Imran Khan to Luke Ronchi
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zX2FFVB97H#IUvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/bKuLKraIgB
لیوک رونکی وکٹ پر ڈٹے رہے اور انہوں نے 22 گیندوں پر نصف سنچری مکمل کرکے پاکستان سپر لیگ میں تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا، انہوں نے گزشتہ میچ میں 23 گیندوں پر نصف سنچری اسکور کی تھی جب کہ وہ 41 گیندوں پر 77 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر آؤٹ ہوئے۔
IU 126/1 after 11 overs
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
Ronchi and Shadab in COMEPLETE CONTROL!
38 needed off the last 54 balls.@lahoreqalandars desperate for a breakthrough #IUvLQ #DilSeJaanLagaDe pic.twitter.com/Y4XlGGI9EC
اس سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو لاہور قلندرز کی جانب سے اننگز کا آغاز فخرزمان اور پال ڈیوچ نے کیا، دونوں اوپنرز نے 56 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی تاہم فخر زمان 34 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔
SIX! 1.5 Samit Patel to Fakhar Zaman
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zX2FFVB97H#IUvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/aH8EP03e55
ون ڈاؤن آنے والے آغا سلمان صرف 8 رنز ہی بناسکے جب کہ اوپنر پال ڈیوچ نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور نصف سنچری اسکور کرتے ہوئے 62 رنز بنائے تاہم 122 کے مجموعی اسکور پر وہ فہیم اشرف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔
SIX! 7.3 Faheem Ashraf to Anton Devcich
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zX2FFVB97H#IUvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/XiviGXAkYU
اوپنرز کی شاندار کارکردگی کے بعد لاہور قلندرز کا مڈل آرڈر خاص مزاحمت نہ کرسکا، دنیش رامدین بھی صرف 9 رنز بناکر فہیم اشرف کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
SIX! 17.3 Mohammad Sami to Brendon McCullum
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
Watch ball by ball highlights at https://t.co/zX2FFVB97H#IUvLQ #HBLPSL #PSL2018 @_cricingif pic.twitter.com/ZUcrlHpUzd
مڈل آرڈر کے آؤٹ ہونے کے بعد کپتان برینڈن مک کولم نے جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 13 گیندوں پر 34 رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت لاہور قلندرز نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 163 رنز بنائے۔
Their last meeting ended with an exciting super over. Can @lahoreqalandars win this time?#IUvLQ #DilSeJaanLagaDe #HBLPSL pic.twitter.com/PoLnj10Vnz
— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) March 8, 2018
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔