خواتین کے مسائل پر مبنی فلم سری دیوی کے نام

سری دیوی کو خواتین کے مسائل پر مبنی ایک پروجیکٹ کیلیے رضامند کررہا تھا، ہنسل مہتا


ویب ڈیسک March 08, 2018
سری دیوی کو خواتین کے مسائل پر مبنی ایک پروجیکٹ کیلیے رضامند کررہا تھا، ہنسل مہتا ؛ فوٹوفائل

بالی ووڈ کے ہدایت کار ہنسل مہتا نے خواتین کے مسائل کے موضوع پر بننے والی اپنی نئی فلم سری دیوی کے نام منسوب کردی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سری دیوی کی موت پر ہدایت کار ہنسل مہتا نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سری دیوی کو ایک پروجیکٹ کیلیے رضامند کررہے تھے جس کی کہانی خواتین کے مسائل پر مبنی ہے جو چائنیز ناول سے لی گئی اس انتہائی خوبصورت کہانی کے حقوق بھی حاصل کرلیے تھے۔

ہنسل مہتا نے کہا کہ مجھے اس پروجیکٹ پر سری دیوی کے ساتھ کام کرنا بہت اچھا لگتا کیوں کہ میں نے انہیں ذہن میں رکھ کر ہی فلم کیلیے اپنی تیاری مکمل کی تھی مگر افسوس کہ وہ دنیا میں نہ رہیں۔

ہدایت کار کا کہنا تھا کہ انہیں اب اس فلم کے لیے ایک باصلاحیت ادکارہ کی تلاش ہے جو فلم کے ساتھ انصاف کرسکیں جب کہ وہ خواتین پر مبنی اس فلم کو آنجہانی اداکارہ سری دیوی کے نام سے منسوب کریں گے کیوں کہ وہ ایک شاندار ادکارہ تھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔