عدلیہ کے لاڈلے نے کام کیا ہوتا تو انگلی کے اشارے کی ضرورت نہ پڑتی مریم نواز

ہم عدلیہ کی عزت کرنا چاہتے لیکن بخض سے بھرے فیصلے کریں گے تو عدلیہ کی کون عزت کرے گا؟ مریم نواز


ویب ڈیسک March 08, 2018
ڈیڑھ سال میں جب کچھ نہیں نکلا تو اگلے دو مہینے میں کیا ثبوت نکالیں گے،فوٹو:فائل

KARACHI: مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ عدلیہ کے لاڈلے نے اگر کام کیا ہوتا تو اسے اپمائر کو ساتھ ملا کر کھیلنے اور انگلی کے اشارے کی ضرورت نہ پڑی۔

فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) کے سوشل میڈیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ فیصل آباد نے فیصلہ سنادیا ہے یہاں کا فیصلہ کبھی غلط نہیں ہوتا، فیصل آباد میں مسلم لیگ (ن) اتنی پھیل چکی ہے کہ آپس میں مقابلہ کرتی ہے لیکن مخالفین کی ٹیم نہیں بننے دیتی۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف کے خلاف توہین عدالت کی درخواست قابلِ سماعت قرار

مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کے خلاف ایک جرم یا الزام بھی ثابت نہیں ہوسکا مگر ایک کے بعد ایک سزا سنائی جارہی ہے، وزارتِ عظمیٰ سے بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نکال دیا، پھر مسلم لیگ ن کی صدارت سے علیحدہ کرلیا، انتقام کی آگ ٹھنڈی نہ ہوئی تو سینیٹ الیکشن سے پہلے بلوچستان کی حکومت الٹادی اور پھر (ن) لیگ سے شیر کا انتخابی نشان چھین لیا پھر ان لوگوں کو دھول چاٹنی پڑی۔

مریم نواز نے کہا کہ پاناما سماعت کے دوران بنچ نےفیصلے سے پہلے گالی دے کر یہ بتادیا کہ فیصلہ کیا آئے گا، سپریم کورٹ نے خود تاریخ میں پہلی بار نیب کورٹ میں ریفرنس درج کرایا اور پھر پاناما بنچ کے ایک ممبر کو نگراں بنادیا تاکہ نیب کہیں غلطی سے ہمیں انصاف نہ دے دے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔