ترقی چاہیے یا گالیاں دینے والے فیصلہ عوام کو کرنا ہے وزیر اعظم

ہم نواز شریف كے وژن كو پورا كر رہے ہیں اور اسی وژن كی وجہ سے ملك میں توانائی كے بحران پر قابو پا لیا گیا، وزیر اعظم


ویب ڈیسک March 08, 2018
سیاستدانوں کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے،وزیراعظم،فوٹو:فائل

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج جو فیصلے کیے جارہے ہیں ان کی کوئی حیثیت نہیں عوام ترقی کو ووٹ دینا چاہیں گے یا گالیاں دینے والوں کو اس بات کا فیصلہ عوام کو کرنا ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا كے ضلع نشپہ میں تیل و گیس اور ایل پی جی ریكوری پلانٹ کے منصوبوں كی افتتاحی تقریب سے خطاب كرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہم نے پاكستان كو مشكلات سے نكال كر ترقی كی راہ پر گامزن كر دیا ہے، جولائی میں پاكستان كے عوام کو فیصلہ كرنا ہے كہ وہ ماضی كی كرپشن چاہتے ہیں یا ترقی كا سفر جاری ركھنا چاہتے ہیں ، وہ گالی كی سیاست چاہتے ہیں یا شائستگی كو ووٹ دینا چاہتے ہیں، عوام كے ووٹ كی ہی حیثیت ہے ان كی رائے سب سے اہم ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے كہا كہ 2013ء میں پاكستان كے پاس 500 كلومیٹر موٹرویز تھے جو مسلم لیگ (ن) نے ہی شروع كیے تھے، آج ملك میں 1700 كلومیٹر طویل موٹرویز شروع یا تكمیل كے قریب ہیں، ترقی یافتہ ممالك بھی یہ منصوبے اتنی برق رفتاری سے مكمل نہیں كرتے، یہی منصوبے ہم نے 3 سال میں مكمل كیے ہیں یہ سب محمد نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) كے وژن كی وجہ سے ہوا ہے، ہم محمد نواز شریف كے وژن كو پورا كر رہے ہیں اور اسی وژن كی وجہ سے ملك میں توانائی كے بحران پر قابو پا لیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم نے ضلع كرك کے لیے ہیلتھ كارڈز اسكیم كے اجرا كا بھی اعلان كیا جب کہ او جی ڈی سی ایل انتظامیہ كو كرک میں ماڈل اسكول كے قیام كی ہدایت بھی كی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔