عراق میں داعش کے سربراہ کی بہن کو سزائے موت کا حکم
مجرمہ پر دہشت گردوں کی معاونت کا جرم ثابت ہوا،ترجمان سپریم جوڈیشل کونسل
عراق کی ایک عدالت نے شدت پسند تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی بہن کو سزائے موت کا حکم سنا دیا۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد کی ایک عدالت نے داعش کے سربراہ کی بہن کو دہشت گردوں کی مادی و مالی معاونت اور مجرمانہ کارروائیوں میں جنگجوؤں کی مدد کرنے پر سزائے موت کا حکم دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: داعش کے سربراہ البغدادی کے سر کی قیمت 25 لاکھ ڈالر مقرر
عراقی سپریم جوڈیشل کونسل کے ترجمان عبدالستار نے بتایا کہ مجرمہ پر دہشت گردی میں ملوث ہونے کا جرم ثابت ہونے پرموت کی سزاسنائی گئی ہے۔ مجرمہ نے داعش کے ایک جنگجو سے شادی کی تھی جسے پہلے ہی شدت پسند تنظیم کی رکنیت اختیار کرنے کے جرم میں سزائے موت ہوچکی تھی۔
عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے شمالی عراق کے شہر موصل میں جنگجوؤں کو نہ صرف مالی امداد دی بلکہ ان کے ساتھ کچھ عرصہ سہولت کاری کے لیے وقت بھی گزارا۔