اقلیتی عوام کو پاکستان میں بھر پور حفاظت دی جارہی ہےپی پی منسٹر

سینیٹ میں اقلیتوں نے اقلیتی عوام کو تحفظ دلانے میں اہم کردار...

اقلیتی امور کے منسٹر مکیش کمار چاؤلہ۔ فوٹوفائل

KARACHI:
سندھ کے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے منسٹر مکیش کمار چاؤلہ نے اس یات کو"اقلیت کو ملک میں حقوك اور تحفظ نہیں دیا جارہا"، رد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اقلیت کو پاکستان میں بھر پور حفاظت دی جارہی ہے۔

کراچی میں اپنے دفتر میں مختلف وفود سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے، 11 اگست کو حکومت کی سطح پر 'اقلیتوں کے دن' کے منانے کی تعریف کی.

چاؤلہ نے کہا "موجودہ حکومت میں اقلیتوں کو سرکاری ملازمت میں 5 فیصد کوٹہ دیا جانا بہت خوش آئن بات ہے۔ انھوں نے اس بات پر بھی زور دیا " اقلیتیں ملک کی خوشحالی میں بھر پور کردار ادا کر رہی ہیں"۔


انھوں نے مزید کہا "سینیٹ میں اقلیتوں نے اقلیتی عوام کو تحفظ دلانے میں اہم کردار ادا کیا ہے"۔

وزیر نے بین المذاہب ہم آہنگی کے جذبے کو فروغ دینے کے لیے سیمینار اور مکالمے کے انعقاد کا بھی اعلان کیا۔

انھوں نے کہا "پاکستان پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ، قانون اور پی پی پی کے مینفیسٹو کے مطابق کیا جارہا ہے"۔

Recommended Stories

Load Next Story