سونا 850 روپے کی کمی سے 58900 روپے تولہ ہوگیا
10 گرام 729 روپے گھٹ کر 50485 اور فی اونس قیمت 26 ڈالر نیچے آ کر 1572ڈالر رہی۔
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت26 ڈالر کی کمی سے1572 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب850 روپے اور729 روپے کی کمی واقع ہوئی۔
قیمتوں میں کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر58900 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر50485 روپے ہوگئی۔
اسی طرح چاندی کی تولہ قیمت 20 روپے کی کمی سے1000 اور دس گرام 17.14 روپے کی کمی سے 857.14 روپے ہوگئی۔