لاہور سے کراچی آنے والی ٹرین پر چھاپہ 6 خواتین سے 72 کلو منشیات برآمد

لاہور سے کراچی آنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس سے گرفتارخواتین میں ایک قوت سماعت سے محروم ہے۔


Staff Reporter March 09, 2018
خواتین نے منشیات مہارت سے چھپائی تھی جس کی مالیت لاکھوں روپے ہے ،اسمگلر خواتین سے تفتیش شروع کردی، ایس پی ریلوے۔ فوٹو: ایکسپریس

ریلوے پولیس نے خفیہ اطلاع پرلانڈھی ریلوے اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی آنے والی علامہ اقبال ایکسپریس میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خواتین کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 72 کلومنشیات برآمد کرکے ٹرین کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔

ایس پی ریلوے ملک محمد عتیق نے سٹی اسٹیشن پر واقع اپنے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کوایس ایچ او ریلوے پولیس لانڈھی اسد جمال کو مخبر خاص کی جانب سے اطلاع ملی تھی کہ چند خواتین مسافرٹرین کے ذریعے منشیات اسمگلنگ کا کاروبارکررہی ہیں جس پر ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی اورخصوصی ٹیم نے لانڈھی اسٹیشن کے قریب لاہور سے کراچی آنیوالی علامہ اقبال ایکسپریس میں کارروائی کرتے ہوئے6مشکوک خواتین سے پوچھ گچھ کی اور جب لیڈیز اہلکاروں مشکوک خواتین کی تلاشی لی تو ان کے قبضے سے 72 کلو چرس ہوئی، گرفتار خواتین نے تمام منشیات انتہائی مہارت سے چھپا رکھی تھی اور برآمد کی جانے والی منشیات کی مالیت لاکھوں روپے ہے۔

ایس پی ریلوے نے بتایا کہ گرفتارخواتین میںکوثر زوجہ محمد مشتاق ، صبا پروین زوجہ ساجد جاوید ، سلمیٰ بی بی زوجہ عنصر محمد ، فوزیہ اکبر زوجہ اکبر شاہ ، مجیدہ بی بی زوجہ رحمت بی بی اور قوت سماعت سے محروم ازرہ زوجہ فیاض خاتون شامل ہے،گرفتار تمام خواتین طویل عرصے سے ایک دوسرے کو جانتی اور پہنچاتی ہیں،گرفتار خواتین کے پیچھے کن بڑے لوگوں کا ہاتھ ہے ان کی نشاندہی کرنے کے لیے ان کی ہی سر براہی میں ایک اور کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور امید ہے کہ پولیس ان عناصر کا بھی پتہ لگانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

ایس پی ملک محمد عتیق نے بتایا کہ گرفتار خواتین ایک معاہدے کے ذریعے منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث ہیں اورگرفتار خواتین مذکورہ منشیات کراچی میں کس کے حوالے کرنی تھی اس حوالے سے بھی تفتیش کی جارہی ہے۔

ایس پی ریلوے نے بتایا کہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث جس گروہ نے خواتین کواستعمال کیا اس گروہ کے متعدد کارندے بھی پہلے بھی گرفتار ہوچکے ہیں،گرفتارخواتین کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی،تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں