ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں عمر گل نے وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کرلی

عمر گل کم میچز میں سنگ میل عبورکرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگئے۔


Numainda Khususi March 09, 2018
عمر گل کم میچز میں سنگ میل عبورکرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگئے۔ فوٹو: فائل

فاسٹ بولر عمر گل نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں وکٹوں کی ڈبل سنچری مکمل کر لی جب کہ وہ کم میچز میں یہ سنگ میل عبورکرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پرآگئے۔

پی ایس ایل تھری میں بدھ کے روز ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عمرگل نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے محمد نواز کو آؤٹ کیا تو یہ ان کی اس مقابلے میں پانچویں اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 200 ویں وکٹ تھی، پیسر نے یہ کارنامہ 147 میچز میں انجام دیا،اب مجموعی وکٹوں کی تعداد 201 ہوگئی ہے۔

عمر گل نے اس میچ میں اپنے کیریئر کی بہترین بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوور میں 24 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تاہم ان کی ٹیم یہ میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 2 وکٹ سے ہار گئی، اس سے قبل عمر گل نے اپنا آخری ٹی ٹوئنٹی میچ اسلام آباد کی جانب سے لاہور وائٹس کے خلاف نومبر 2017 میں کھیلا تھا جس کے 4 اوورز میں 39 رنز دیے تھے۔

یاد رہے کہ پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی میچ میں 200 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے کا کارنامہ شاہد آفریدی، سعید اجمل، سہیل تنویر اور اظہر محمود بھی انجام دے چکے ہیں، عمرگل وکٹوں کی تیز ترین ڈبل سنچری مکمل کرنے والوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ سعید اجمل139، لیستھ مالنگا 149،شان ٹیٹ151، سنیل نارائن154 ، یاسر عرفات158، شکیب الحسن159، ڈیرک نینس 166، عمران طاہر169 اور امیت مشرا 169 میچز میں یہ سنگ میل عبور کرنے میں کامیاب ہوئے تھے۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں عمر گل کی یہ پرفارمنس روی بوپارا کے بعد بہترین بولنگ ہے، کراچی کنگز کے بولر نے پہلے سیزن میں 16 رنز کے عوض 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |