دباؤاوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیاجاسکتا ملیحہ لودھی

افغان سفیر کے الزامات مسترد کرتے ہیں، ملیحہ لودھی


ویب ڈیسک March 09, 2018
اب پراپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیے، ملیحہ لودھی: فوٹو: فائل

DI KHAN: امریکا میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ دباؤ اوردھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے سلامتی کونسل میں اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ اشرف غنی کی طالبان کو غیرمشروط مذاکرات کی پیشکش کو ضائع نہیں کرنا چاہیے، افغانستان میں فریقین پرامن تصفیے کیلئے مذاکرات کریں، فورسز کی تعداد بڑھانے سے امن کے قیام کی توقع نہیں کی جا سکتی ہے۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کی لہرختم کردی، کابل اور طالبان کو سمجھ جانا چاہیے کہ دوسرے پر فوجی برتری مسلط نہیں کی جاسکتی، دباؤ اور دھمکیوں کے ذریعے پاکستان سے تعاون حاصل نہیں کیا جا سکتا، افغان سفیر کے الزامات مسترد کرتے ہیں اور اب پراپیگنڈا مہم بند ہونی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں