ماں کی موت کے چند روز بعد سالگرہ منانے پر جھانوی کپور تنقید کا شکار

جھانوی کپور نے سری دیوی کی موت کے محض 10 روزبعد ہی اپنے کزنز کے ہمراہ سالگرہ منائی


ویب ڈیسک March 09, 2018
جھانوی نے 6 مارچ کو کزنزکے ہمراہ اپنی 21 ویں سالگرہ منائی، فوٹوفائل

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپور اپنی ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی اپنی 21 سالگرہ کا جشن منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بن گئیں۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی اچانک موت نے جہاں پوری بالی ووڈ انڈسٹری کو سوگ میں مبتلا کردیا ہے وہیں ان کے مداح ابھی تک ان کے جانے کے صدمے سے باہر نہیں نکل سکے ہیں، ایسی صورتحال میں سری دیوی کی بڑی بیٹی جھانوی کپورکا دھوم دھام کے ساتھ 6 مارچ کو اپنی اکیسویں سالگرہ مناناسری دیوی کے مداحوں کو بالکل پسند نہیں آیا اور انہوں نےجھانوی کو ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی سالگرہ کا جشن منانے پر شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/Bf_vaEwFGmV/"]

سالگرہ کے جشن کی سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جھانوی کپور اور ان کے کزنز کے چہروں پرسری دیوی کے جانے کا کوئی دکھ نظر نہیں آرہا۔ سونم کپور بھی نہایت خوشگوار موڈ میں نظرآرہی ہیں۔ سری دیوی کے مداحوں کو ان کی بیٹی اور دیگر رشتے داروں کی یہ خوشی ایک آنکھ نہیں بھائی۔

ایک صارف نے غصے میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا ماں کی موت کے محض چند روز بعد ہی جشن منایاجارہا ہے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ ایک صارف نے لکھا میں ان تمام افرادکے چہروں پر خوشیاں واضح طور پر دیکھ سکتی ہوں اگر ان لوگوں کو دکھ ہوتا توکم از کم 6 ماہ تو رک جاتے لیکن ان کیلئے جشن منانا زیادہ اہم ہے۔ ایک صارف نے لکھاکپور فیملی کی بے حسی دیکھئے سری دیوی کو گئے ہوئے ابھی چند روز ہی ہوئے ہیں اور یہ لوگ کتنے خوش ہیں۔ ایک صارف نے لکھا مجھے یقین نہیں ہورہا کتنے شرم کی بات ہے۔



ایک صارف نے نہایت غم زدہ انداز میں کہا میں سری دیوی کا کچھ نہیں لگتا اس کے باوجود مجھے ابھی تک ان کی موت کا دکھ ہے، لیکن ان کی بیٹیوں کو دیکھئے یہ لوگ اپنے چہروں پر مسکراہٹ سجا کر کس طرح پارٹی کرسکتے ہیں جب کہ ان کی ماں کو جلائے ہوئے صرف ایک ہفتہ ہوا ہے۔ سوچئےاگر بیٹی کی موت ہوجاتی تو کیاماں ایسا کرسکتی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔