بھارت کی وجہ سے ایل او سی پر صورتحال ابتر ہورہی ہے وزارتِ خارجہ

بھارتی فوج نے رواں سال 400 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں، وزارتِ خارجہ


ویب ڈیسک March 09, 2018
ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر کشیدگی کم کرنے کے پاکستانی اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا، وزارتِ خارجہ ۔ فوٹو : فائل

وزاتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے رواں سال 400 سے زائد بار سیز فائر کی خلاف ورزیاں کیں جس کی وجہ سے ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال ابتر ہورہی ہے۔

وزارتِ خارجہ نے قومی اسمبلی میں اپنے تحریری جواب میں بتایا ہے کہ اسپین میں اس وقت 177 پاکستانی قید ہیں جو منشیات، مالیاتی فراڈ، ڈاکا، چوری اور جنسی زیادتی کے مقدمات میں ملوث ہیں، وزارتِ خارجہ پاکستانی قیدیوں کو کونسلر رسائی کے لئے کوششیں کررہی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: افغانستان میں 242 اور بھارت میں 231 پاکستانی قیدی

تحریری جواب میں کہا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر صورتحال ابتر ہورہی ہے، رواں سال بھارتی فوج نے سیز فائر کی 400 سے زائد خلاف ورزیاں کیں جس کے نتیجے میں 18 پاکستانی شہری شہید ہوئے، گزشتہ برس بھی بھارتی اشتعال انگیزی کے باعث 54 بے گناہ پاکستانی شہریوں نے جامِ شہادت نوش کیا جب کہ 174 افراد زخمی بھی ہوئے، پاکستان لائن آف کنٹرول پر کشیدگی کم کے لئے اقدامات کررہا ہے لیکن ہمارے اقدامات کا بھارت نے مثبت جواب نہیں دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کلبھوشن یادیوسے متعلق بھارتی وزارت خارجہ کا بیان مسترد

وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے ممتاز صوفی بزرگ نظام الدین اولیاؒ کے عرس کے لئے پاکستانیوں کو ویزے جاری کرنے سے انکار کرکے 1974 کے پروٹوکول کی خلاف ورزی کی، پاکستان نے اس فیصلے پر بھارت سے احتجاج کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔