
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے پارٹی رہنما عثمان ڈار نے ملاقات کی جس میں خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ اور نااہلی کیس پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے نیب کی جانب سے خواجہ آصف کے خلاف منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا خیر مقدم جب کہ نااہلی کیس کے فیصلے میں مسلسل تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا۔
عمران خان نے عثمان ڈار کو نیب سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے نیب 30 دن میں تحقیقات مکمل کرلے گا، منی لانڈرنگ کے تمام دستاویزی ثبوت نیب کو فراہم کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف ملک کے لئے سکیورٹی رسک ہیں جب کہ نااہلی کیس کا جلد فیصلہ ملکی مفاد میں ہوگا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔