مادھوری کی بالی ووڈ میں نئے انداز میں انٹری
فلموں کے حوالے سے میری ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں، مادھوری ڈکشٹ
بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے بالی ووڈ میں نئے انداز میں انٹری کی تیاریاں کرلیں۔
اپنی ایک مسکراہٹ سے کروڑوں لوگوں کے دلوں پر حکمرانی کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے اداکارہ جوہی چاؤلہ اور انوشکا شرما کے نقش قدم پر چلتے ہوئےاپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایک انٹرویو کے دوران مادھوری نے اپنے پروڈکشن ہاؤس کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ انہوں نےاور ان کے شوہر ڈاکٹر سری رام نے پروڈکشن ہاؤس ''آر این ایم'' کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: بچپن میں مادھوری بننے کے خواب دیکھتی تھی
مادھوری نے کہا فلموں کے حوالے سے میری ترجیحات تبدیل ہوگئی ہیں اور پروڈکشن ہاؤس کھولنے کا فیصلہ میرا ہے۔ اس سے قبل مادھوری ڈکشٹ اورڈاکٹر سری رام ایک ساتھ ''ڈانس ود مادھوری''پروجیکٹ بھی کرچکے ہیں۔ جس کے بارے میں انہوں نے کہا ''ڈانس ود مادھوری''ہم دونوں کا ایک ساتھ بڑا پروجیکٹ تھا جس کے تکنیکی شعبے اور ٹیکنالوجی کی دیکھ بھال سری رام کرتے تھے اور میں اس کا فنکارانہ پہلو دیکھتی تھی، میں صرف چند گھنٹوں کے لیے آفس جاتی تھی تاہم سارے فیصلے ہم دونوں مل کر کیا کرتے تھے۔ نئے پروجیکٹ کا دائرہ کار بھی کچھ اسی طرح کا ہوگا۔مادھوری کاکہنا تھا کہ ہم اپنے نئے پروجیکٹ کے حوالے سے بہت پرجوش ہیں جب کہ ہمارے پروڈکشن ہاؤس سے پہلی فلم مراٹھی زبان میں بنائی جائے گی۔