امریکا میں کتے کو سزائے موت دیدی گئی

کتے نے اپنے مالک کی نوزائیدہ بچی کو مار دیا تھا


ویب ڈیسک March 09, 2018
پالتو کتے نے شیر خوار بچی پر حملہ کیا تھا،فوٹو:فائل

امریکی ریاست ورجینیا میں پالتو کتے کو شیر خوار بچی کے قتل پر سزائے موت دے دی گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق امریکا کی لی کاؤنٹی کے ایک گھر میں پالتو کتا گھر میں آئے نئے مہمان پر ٹوٹ پڑا، تین سال کے کتے نے 8دن کی نوزائیدہ بچی پر حملہ کرکے اسے قتل کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: بچوں کے ساتھ کھیلنے والے شیر نے لڑکی پر حملہ کردیا

پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ سمینیری کمیونٹی میں واقع ایک گھر میں پیش آیا جہاں بیڈ روم میں سوئی ہوئی بچی پر کتے نے حملہ کردیا، بچی کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم شدید زخموں کے باعث وہ جانبرنہ ہوسکی اور دم توڑ گئی۔

لی کاؤنٹی شیرف کے مطابق قاتل کتے کو کچھ دیر بعد موت کی نیند سلادیا گیا جب کہ پولیس حملے کی وجوہات جاننے کے لیے ماہرین کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں