ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا زیادہ پسند ہے شاہین آفریدی

خواہش ہے کہ طویل فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملے، بالر لاہور قلندر


خواہش ہے کہ طویل فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملے، بالر لاہور قلندر، فوٹو: انٹرنیٹ

شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میں آہستہ آہستہ خود کو ٹی 20 فارمیٹ میں ایڈجسٹ کرنے کی کوشش کررہا ہوں، قومی ٹیم کے پلیئرز اور غیرملکی کرکٹرز کے ساتھ کھیل کر خاصا کچھ سیکھنے کا موقع ملا۔

روزنامہ ایکسپریس کے مطابق انھوں نے کہا کہ انڈر19 ورلڈ کپ میں بھارتی کوچ راہول ڈریوڈ اور دیگر پاکستانی کھلاڑیوں نے میرے بارے میں مثبت رائے دی تو میرا حوصلہ بڑھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی بھی شاہین آفریدی کے گرویدہ ہوگئے

شاہین آفریدی نے کہا کہ مجھے ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا زیادہ پسند اور خواہش ہے کہ طویل فارمیٹ میں ملک کی نمائندگی کا موقع ملے۔ ایک اور سوال پر نوجوان فاسٹ بولر نے کہا کہ مجھے اپنے بڑے بھائی ریاض آفریدی نے بہت ٹپس دیں، اس کے ساتھ دیگر کھلاڑیوں اور کوچز نے بھی بھرپور رہنمائی کی۔

دریں اثنا لاہورقلندرز کے منیجر ثمین رانا نے کہا کہ ہماری بد قسمتی تھی کہ اس سے پہلے ایسی کارکردگی نہ دکھا سکے، برینڈن میک کولم ٹیم کو دوبارہ فتح کی راہ پر لانے کے لیے بھرپور محنت کررہے ہیں، کپتان کی تبدیلی کے بارے میں ابھی تک مینجمنٹ نے کچھ نہیں سوچا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں