روئی کی قیمتیں 8 ہزار روپے من تک جا پہنچیں

آئندہ چند روز میں روئی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، احسان الحق

آئندہ چند روز میں روئی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے، احسان الحق۔ فوٹو : فائل

مقامی کاٹن مارکیٹوں میں روئی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ گزشتہ 3 روز کے دوران روئی کی قیمت400روپے کے اضافے سے8ہزار روپے من تک پہنچ گئی۔


چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایاکہ سندھ میں پانی کی شدید قلت کے باعث پاکستان میں کپاس کی نئی فصل میں غیر متوقع تاخیر اور دنیا کے بیشتر ممالک میں معیاری روئی کی محدود دستیابی کے باعث روئی کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جس کا اثر پاکستان میں بھی محسوس کیا جا رہا ہے، آئندہ چند روز میں روئی کی قیمتوں میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

احسان الحق نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل بھارت سے ڈیوٹی فری روئی کی درآمد کی اجازت اور بین الاقوامی منڈیوں میں روئی کی قیمتوں میں کمی کے باعث جب پاکستان میں روئی کی قیمتیں7ہزار روپے فی من تک گر گئی تھیں تو کئی پاکستانی ٹیکسٹائل ملز مالکان نے بھارت سے مہنگی روئی کے درآمدی معاہدے غیراعلانیہ طور پر منسوخ کر دیے تھے، قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ یہ بھی ہے۔
Load Next Story