ترسیلات زر 12 ارب 83 کروڑ ڈالر تک پہنچ گئیں

جولائی تا فروری 3.41 فیصد کا اضافہ، اوورسیزپاکستانیوں نے گزشتہ ماہ2.33فیصد کے اضافے سے 1ارب45کروڑڈالر بھیجے۔


Business Reporter March 10, 2018
جولائی تا فروری 3.41 فیصد کا اضافہ، اوورسیزپاکستانیوں نے گزشتہ ماہ2.33فیصد کے اضافے سے 1ارب45کروڑڈالر بھیجے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

بیرون ملک مقیم پاکستانی کارکنوں نے رواں مالی سال کے پہلے 8 ماہ (جولائی تا فروری ) میں3.41 فیصد کے اضافے سے 12ارب 83کروڑ 36لاکھ 40ہزار ڈالر وطن بھجوائے جو گزشتہ برس کی اسی مدت میں 12ارب 41کروڑ 5لاکھ40 ہزار ڈالر تھے، فروری 2018 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر کی مالیت1450.17 ملین ڈالر تھی جو جنوری 2018 کے مقابلے میں 11.5فیصد کم اورفروری 2017 سے 2.33 فیصدزیادہ ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری 2018 میں سعودی عرب، عرب امارات، امریکہ، برطانیہ، خلیج تعاون کونسل کے ملکوں (بشمول بحرین، کویت، قطر اور عمان) اور یورپی یونین کے ملکوں سے بالترتیب 348.31 ملین ڈالر 332.18ملین ڈالر،207.27 ملین ڈالر،201.01 ملین ڈالر،149.4 ملین ڈالر، اور 48.65 ملین ڈالر پاکستان بھجوائے گئے جبکہ فروری 2017 میں ان ملکوں سے آنے والی رقوم بالترتیب404.39ملین ڈالر، 320.3 ملین ڈالر،177.76 ملین ڈالر، 170.56 ملین ڈالر،168.2 ملین ڈالر اور31.71 ملین ڈالر تھیں۔

فروری 2018 کے دوران ملائیشیا، ناروے، سوئٹزر لینڈ، اسٹریلیا، کینیڈا، جاپان اور دیگر ملکوں سے آنے والی ترسیلات زر مجموعی طور پر 163.35 ملین ڈالر رہیں جبکہ فروری2017میں ان ملکوں سے 144.14 ملین ڈالر موصول ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں