خشک موسم کے سبب اگلے چند روز میں درجہ حرارت بڑھے گا محکمہ موسمیات
کراچی میں صبح کے وقت حد نگاہ کم رہی، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری رہا، محکمہ موسمیات
کراچی میں خشک موسم کے سبب اگلے چند روز کے دوران درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کراچی کے مطابق گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری ریکار ڈ کیا گیا۔ صبح کے وقت میں گرد آلود موسم کی وجہ سے حد نگاہ 6کلومیٹر سے کم ہوکر 4کلومیٹر رہ گئی تھی جبکہ ہوا میں نمی کاتناسب 71فیصد تک بڑھنے کے نتیجے میں ہلکی حدت رہی شہر میں دن بھر جنوب مغربی سمت کی سمندری ہوائیں چلیں تاہم شام کے وقت ہواؤں کی سمت تبدیل ہوکر صرف مغربی ہوگئی جس کی رفتار20 کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کے درجہ حرارت میں گزشتہ روز کے مقابلے میں اضافے کا امکان ہے جبکہ22 مارچ کے بعد شہر کا درجہ حرارت خشک موسم کی وجہ سے گرم رہے گا، اگلے 24 سے 48گھنٹوں کے دوران شہر کا مطلع خشک جبکہ صبح کے اوقات میں گرد آلود (ہیزی)موسمی صورتحال ہوسکتی ہے۔