افغان ڈکیت گروہ ریکی کے بعد پوش علاقوں میں گھروں کو لوٹنے لگا

افغانی گروہ کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نے حاصل کر لی،ایک ٹولی ریکی اور دوسری ڈکیتی کرتی ہے۔


Staff Reporter March 10, 2018
 ناظم آباد نمبر 4 میں افغانی ڈاکوؤں نے 3 بجکر 55 منٹ پربنگلے کی ریکی کی،کچھ دیر بعد ہی دوسرے کارندوں نے بنگلہ لوٹا۔ فوٹو: فائل

پوش علاقوں میں گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے منظم افغان ڈکیت گروہ ٹولیوں کی شکل میں وارداتیں کرتا ہے۔

شہرمیں سرگرم افغان ڈکیت گروہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کرلی، سی سی ٹی وی فوٹیج میں افغان ڈکیت گروہ کے کارندوں کورات 3 بج کر55 منٹ پر ناظم آباد نمبر4 میں تاجر کے بنگلے کی ریکی کرتے دیکھا جاسکتا ہے،4 بج کر3 منٹ پرمسلح ڈکیتوں کے دیگر ساتھی گاڑی سے اترتے ہیں، بنگلے میں داخل ہوجاتے ہیں، بنگلے میں لوٹ مار کرنے کے بعد ڈاکو 5 بج کر18 منٹ پر لوٹا ہوا سامان گاڑی کی ڈگی میں بھرتے ہیں اور فرار ہو جاتے ہیں۔

سی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ ، ایل سی ڈی اور لوٹے ہوئے سامان سے بھرے تھیلے موجود ہیں، سی سی ٹی وی فوٹیج میں افغان ڈکیت گروہ کے کارندوں کے چہرے واضح دیکھے جا سکتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پوش علاقوں میں گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے منظم افغان ڈکیت گروہ ٹولیوں کی شکل میں وارداتیں کرتا ہے ایک ٹولی کا کام کئی روز تک پوش علاقوںکے بنگلوں کی ریکی کرنا جبکہ دوسری ٹولی کا کام ڈکیتی کرنا ہے، افغان ڈکیت گروہ رات 3 بجے سے 5 بجے کے درمیان وارداتیں کرتا ہے۔

پولیس کے مطابق افغان ڈکیت گروہ شہر کے پوش علاقوں میں اب تک100 سے زائد وارداتیں کر چکا ہے،افغان ڈکیت گروہ40 سے 50 ملزمان پر مشتمل ہے،ڈکیت گروہ کے8 کارندے گرفتار اور اہم کارندے عبدالباری سمیت2 ملزمان پولیس مقابلے میں مارے جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |