سائز بدلنے والے جار
ان کی گنجائش میں حسب ضرورت کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔
TEHRAN:
باورچی خانے میں چینی، پتی اور مسالے وغیرہ رکھنے کے لیے پلاسٹک کے ہوا بند ڈبے یا جار عام استعمال ہوتے ہیں۔ ان کی گنجائش مختلف ہوتی ہے۔ کچھ جار چھوٹے اور کچھ بڑے ہوتے ہیں۔
ایک غیرملکی کمپنی نے باورچی خانے میں استعمال کے لیے ایسے جار ڈیزائن کیے ہیں جن کا سائز تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ یعنی ان کی گنجائش میں حسب ضرورت کمی بیشی کی جاسکتی ہے۔ اکثر ایسا ہوتا ہے کہ استعمال کے ساتھ ساتھ جار میں کسی شے مثلاً چینی کی مقدار کم ہوتی چلی جاتی ہے مگر جار اتنی ہی جگہ گھیرتا ہے کیوں کہ چینی کی مقدار کم ہونے کے ساتھ ساتھ اس کی جسامت میں کمی ممکن نہیں ہوتی۔
اگر کچن کیبنٹ میں بہت سارے جار رکھے ہوئے ہوں، ان میں سے کچھ آدھے خالی ہوں اور کچھ میں برائے نام چیزیں ہوں اور آپ کو مزید جار رکھنے کی پیش ضرورت آجائے تو یقیناً آپ کو خیال آئے گا کہ اگر اشیاء کی مقدار کے لحاظ سے ڈبوں کی جسامت کم ہوجاتی تو پھر انھیں ایک کے اوپر ایک رکھ دیا جاتا اور کیبنٹ میں خاصی جگہ نکل آتی۔ غیرملکی کمپنی کے تیارکردہ مخصوص جار اسی مشکل کا حل ہیں۔ ان میں آدھا کلوگرام سے لے کر ایک کلوگرام تک چینی، پتی اور دوسرا سامان بھرا جاسکتا ہے۔ جار کے دو حصے ہیں۔
فرض کیا ایک کلو چینی جار میں رکھنی ہو تو اسے کھینچ کر لمبا کرلیجیے اور اس میں چینی ڈال دیجیے۔ چینی کی مقدار جب آدھی رہ جائے تو جار کو اوپر سے دباکر چھوٹا کرلیجیے۔ یوں جسامت کم ہونے سے یہ ایک بار پھر بھرجائے گا۔ ان ہوا بند ڈبوں کے دو اہم فائدے ہیں۔ ایک تو یہ کہ ان کا سائز چھوٹا کرکے کیبنٹ میں حسب ضرورت اضافی جگہ پیدا کی جاسکتی ہے۔
دوسرے یہ کہ کھانے پینے کی بعض اشیاء اور مسالے وغیرہ اگر ہوا میں زیادہ عرصے رہیں تو خراب ہوجاتے ہیں۔ فرض کیا اگر ایک کلو گنجائش کے حامل جار میں ایک پاؤ دلیہ یا سرخ مرچ وغیرہ پڑی رہے تو یہ کچھ دنوں کے بعد خراب ہونے لگ جائے گی، لیکن اگر یہ اشیاء چھوٹے جار میں ہوں، جس کی گنجائش ان کی مقدار ہی کے برابر ہو تو اس صورت میں جار میں ہوا برائے نام رہ جائے گی، اور یہ چیزیں زیادہ عرصے تک قابل استعمال رہیں گی۔ بس تو پھر یہ جار لے آئیے یا منگوالیجیے اور پھر کچن کا استعمال آسان بنائیے۔