ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمد پر پابندی کے بل پر دستخط کردیے

برطانیہ، فرانس اور جاپان نے فیصلہ افسوسناک قرار دیدیا۔


News Agencies March 10, 2018
اتحادی بات کرسکتے ہیں، امریکی صدر۔ فوٹو: فائل

CHESTER-LE-STREET: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسٹیل اور المونیم کی درآمد پر پابندی کے بل پر دستخط کردیے ہیں۔

امریکی صدر ٹرمپ نے غیر ملکی اسٹیل کی درآمد پر 25 فی صد اور المونیم مصنوعات کی درآمد پر 10 فیصد اضافی ٹیکس لگانے کی منظوری دے دی ہے۔ نئے ٹیرف پر آئندہ 15دنوں بعد عمل درآمد شروع کردیا جائے گا تاہم ابتدائی طور پر کینیڈا اور میکسیکو کو اس سے استثنیٰ دیا گیا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ سابق تجارتی پالیسیوں سے امریکا کو سخت نقصان پہنچ رہا تھا تاہم انھوں نے کہا کہ امریکا کے اتحادی ممالک اس درآمدی ڈیوٹی سے استثنیٰ کے لیے مذاکرات کرسکتے ہیں۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ نافٹا تجارتی معاہدے سے امریکا کو نقصان پہنچا ہے اور اب وقت آگیا ہے اس پر دوبارہ مذاکرات کیے جائیں۔

دوسری جانب جاپان نے امریکی فیصلے کو قابل افسوس قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے نتائج نقصان دہ ہوں گے اور امریکا اور جاپان کے معاشی تعلقات کو دھچکا لگے گا۔

ادھر برطانیہ کے وزیر تجارت لائم فوکس نے صدر ٹرمپ کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ تجارتی تنازعات کو حل کرنے کا یہ طریقہ غلط ہے۔

فرانس کے وزیر معاشیات نے اپنے ردعمل میں کہا کہ صدر ٹرمپ کا فیصلہ افسوس ناک ہے کیونکہ تجارتی جنگ میں ہار کے سوا کچھ نہیں۔ اس فیصلے کے حوالے سے وہ اپنے اتحادیوں سے مشاورت کے بعد مناسب ردعمل دے گا۔ یورپ یونین کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی امریکی ڈیوٹی سے یورپی یونین کو استثنیٰ دیا جانا چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |